اکرم، غلام نبی، محبوب نے 8سال قبل مقتول کی ماں کو بھی مارڈالا تھا
پولیس نے باپ کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر کے2 ملزم گرفتار کرلئے
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں نوجوان کو اس کے دو ماموئوں اور نانا نے چھری کے وار سے قتل کردیا۔ 20 سالہ علی حسنین کو موت کے گھاٹ اتارنے والے اسکے دو ماموں محمد اکرم ،غلام نبی اور نانا محبوب اکرم نے 8 سال قبل اسکی ماں کو بھی جان سے مارڈالا تھا۔ 125/9-L گاؤں کیرہائشی روشن ضمیر کی بیوی کو کچھ عرصہ قبل محمد اکرم، غلام نبی اور محبوب اکر م نے قتل کر دیا تھا تاہم برادری نے صلح کرا دی تھی۔ گزشتہ شام تینوں ملزموں نے علی حسنین کو پکڑ کر چھری کے پے درپے وار کرکے جان لے لی۔ پولیس تھانہ کمیر نے روشن ضمیر کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر کے2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔