کابل، تہران (آن لائن)غیر قانونی افغان دراندازی،خطہ کے ممالک کی داخلی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن گئی ہے اورایرانی سرحدپرہلاکت کے بعد 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادَرَسکَن اضلاع منتقل کی گئی ہیں جو علاقائی ممالک میں افغانستان کی طرف سے مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔افغان طالبان رجیم کے زیرِسایہ دہشتگردوں کی سرحدی دراندازی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔دنیا کے کئی ممالک افغان سرزمین سے پھیلتی بے محاردہشتگردی کے خلاف انتہائی اقدام لینے پر مجبورہوگئے ہیں اورایرانی جریدہ ایران انٹرنیشنل نے واضح حقائق بیان کرتے ہوئے افغان باشندوں کی سرحدی دراندازی کا پردہ فاش کر دیا ۔ایران انٹرنیشنل کے مطابق متعدد افغان شہری غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے ایرانی سرحد پر ہلاک ہوگئے۔ایرانی سرحدپرہلاکت کے بعد 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادَرَسکَن اضلاع منتقل کی گئیں