ٹوکیو (آئی این پی)جاپان میں عمر کو محض ایک عدد ثابت کرتے ہوئے 92 سالہ ہساکو سیکائی نے مشہور ویڈیو گیم ٹیکن 8 کے ای اسپورٹس ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اولڈ سٹیزنز کے لیے منعقد ہونے والے اس منفرد مقابلے میں ہساکو نے اپنی مہارت اور اعتماد سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ہساکو سیکائی نے ٹیکن 8 گیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس منفرد مقابلے میں شریک کھلاڑیوں کی عمریں 73 سے 95 برس کے درمیان تھیں۔یہ ٹورنامنٹ دی کیئر ای اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جو بزرگ شہریوں کے لیے ای اسپورٹس کے مقابلے کرانے کے حوالے سے جانی جاتی ہے