ایک برفانی تیندوے کو کیمرے میں قید کرنا بھی بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے
گلگت(آئی این پی) گلگت بلتستان یمں ہنزہ کے پاسو علاقے میں ایک برفانی تیندووا مادہ اپنے 3 بچوں کے ساتھ ایک نظر آئی۔ماہرینِ تحفظِ ماحولیات کے مطابق یہ واقعہ اس خطے کی تاریخ میں صرف دوسری بار دستاویزی شکل میں ریکارڈ ہوا ہے۔برفانی تیندوے دنیا کے سب سے پوشیدہ اور نایاب جانوروں میں شمار ہوتے ہیں، برف اور پتھریلی پہاڑیوں کے ساتھ قدرتی ہم آہنگی کی وجہ سے یہ انسانی نظر سے اکثر اوجھل رہتے ہیں، ایک برفانی تیندوے کو کیمرے میں قید کرنا بھی بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، لہذا 4 سنو لیپرڈز کا ایک ساتھ دکھائی دینا واقعی غیر معمولی ہے۔اس سے قبل یہ منظر ہشے ویلی، بلتستان میں ریکارڈ کیا گیا تھا، اور ہنزہ کی یہ جھلک اب اس خطے میں دوسری تصدیق شدہ دستاویز کے طور پر شامل ہو گئی ہے