پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک شام پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کھڑے ہوگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک نے شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان، ترکیہ، الجزائر، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر، سعودی عرب اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ نے نے ملک شام پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ بیان جاری کیا۔