لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہفتوں کے دوران 300 روپے بڑھ کر 1400 سے 1700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 2650 روپے ہو چکی ہے، جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں 300 روپے زائد ہے۔اس اضافے کے بعد عوام کی روزمرہ ضروریات پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔