لاہور(آن لائن) حالیہ مہم کے دوران مختلف علاقوں، سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں 443 غیر قانونی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا جبکہ 1226 غیر قانونی بینرز بھی ہٹا دیے گئے۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ شہر کی تمام سڑکوں اور بازاروں کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے مہم جاری رہے گی اور کسی کو بھی عوامی جگہوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔