ستمبر ، اکتوبر اور نومبر کے سات مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری دائر نہیں کی گئی ، دسمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا
راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ)القادرٹرسٹ 190 ملین پاوٓنڈ ز ریفرنس میں سزا اور احتجاج کے 7مقدمات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ بن گئے، بانی پی ٹی آئی نے ستمبر ، اکتوبر اور نومبر کے سات مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری دائر نہیں کی ،بانی پی ٹی آئی کو ان سات مقدمات میں دسمبر 2024 میں گرفتار کیا گیاجس پر 6 اور 5 دن کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا پھر جنوری میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا۔ جبکہ ابھی تک راولپنڈی ڈویڑن میں نومبر احتجاج کے 30 مقدمات میں گرفتاری یا شامل تفتیش نہیں کیا گیا ہے۔