بانی سے ملاقات میں رکاوٹ پر احتجاج، دھرنا پی ٹی آئی

عمران خان کا فوری طبی معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا ، فیملی پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کروائی جائے :کور کمیٹی 
 راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کا فوری طبی معائنہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کروایا جائے اور ان کی فیملی، وکلا اور پارٹی رہنمائوں سے بلا تاخیر ملاقات کروائی جائے۔ کور کمیٹی نے خبردار کیا کہ اگر ملاقاتوں میں رکاوٹ برقرار رہی تو خیبر پختونخوا سمیت دیگر شہروں میں شٹرڈائون اور پہیہ جام کی کال دی جا سکتی ہے۔