ابوظہبی: تیل کے ڈبوں میں منشیات چھپانے کی کوشش ناکام، 3 افراد گرفتار

ابوظہبی: تیل کے ڈبوں میں منشیات چھپانے کی کوشش ناکام، 3 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں حکام نے بڑے پیمانے پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ابوظہبی پولیس اور نیشنل ڈرگ کنٹرول سروس کی مشترکہ کارروائی میں 377 کلوگرام کرسٹل میتھ رکھنے والے تین افراد کے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے منشیات کو سلائی مشینوں کے لیے بنائے گئے تیل کے ڈبوں میں چھپانے کی کوشش کی، تاہم حکام نے ان کا پردہ فاش کر دیا۔ گرفتار افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات کے اس طرح کے خطرناک معاملات انسانی صحت اور حفاظت کے لیے شدید نقصان دہ ہیں، اور ایسے معاملات کی اطلاع فوری طور پر سیکورٹی ایجنسی کو دیں تاکہ مزید انسداد کارروائیاں کی جا سکیں۔