ریاض(آن لائن)معروف سعودی شاعر سعود بن معدی الرفاعی القحطانی عمان میں پہاڑ گرنے سے انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شاعر پیر کے روز۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعود بن معدی کی موت سے قبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہیں جبل سمحان کی خطرناک پہاڑی پر چڑھائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ناہموار پہاڑ پر چڑھائی کے دوران سعود بن معدی اچانک توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گئے، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ عمان کے علاقے دوہفر گورنریٹ میں جبل سمحان کی اونچی چٹان سے اچانک گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔