بیوی کے قتل کیس کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں بیوی کا گلا بے دردی سے کاٹ کر قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ضلع ساہیوال سے ملزم کو گرفتار کیامقتولہ صائمہ بی بی 5 بچوں کی ماں اور سادھوکی گاؤں میں رہائش پذیر تھی،مقتولہ صائمہ بی بی اور ملزم کے مابین اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھاملزم نے 1 ہفتہ قبل اپنے ساتھی سے مل کر چھری سے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کیا،مرکزی ملزم قتل کے بعد ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھاملزم آصف مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا،دیگر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔