عالمی برادری کو بھی تنازعات کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے‘آبنائے ہرمز کو ہرصورت کھلنا چاہیے
بیجنگ(آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے فوری اور جامع جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے تمام تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور د یا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے اور فریقین کو طاقت کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔چینی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا دیرپا امن کے لئے بات چیت، باہمی احترام اور سفارتی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں جبکہ عالمی برادری کو بھی تنازعات کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی اور تجارت کے لیے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمد و رفت کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہئے