بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل ملاقات کی اجازت

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل ملاقات کی اجازت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئر مین عمران خان کی دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 ان کے کزن قاسم خان بھی ملاقات کے لیے جیل جا سکتے ہیں۔ پولیس نے گورکھپور ناکے سے تینوں افراد کو اڈیالا جیل منتقل کیا۔اس کے علاوہ، ایڈووکیٹ افضل احمد کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت حاصل ہوئی ہے، تاہم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ابھی تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے ہمراہ احتجاج کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، مگر پارٹی نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی کال نہیں دی۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کہا نہیں کہ میرے لیے احتجاج کرو، بلکہ ہمیشہ رول آف لا کے لیے نکلنے کی بات کی ہے۔