ضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے تشویشناک خبر

ضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے تشویشناک خبر

اساتذہ کی تنخواہوں میں کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سموگ اور کورونا کے دوران اضافی چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہ سے کنوینس الاونس میں کمی کی گئی ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے اساتذہ کو اس حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ اپریل کی تنخواہوں میں پانچ سے سات ہزار روپے تک کی کٹوتیاں کی گئی ہیں۔ اس اقدام کے باعث اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہیں اضافی چھٹیوں کے بدلے تنخواہوں میں اس کمی کا سامنا ہے۔