لاہور( سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم جشن منانے کے نئے انداز پر تنقید کی زد میں آگئے۔اسلامآباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی، کپتان شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے، اسلام ا?باد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نسیم شاہ اور شاداب خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔تاہم فتح کے باوجود یونائیٹڈ کے ا?ل راؤنڈر عماد وسیم جشن منانے کے اپنے نئے انداز کی وجہ سے شائقین کی تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔کنگز کی بیٹنگ کے دوران عماد نے اپنے اوور میں ٹم سائفرٹ کو آؤٹ کیا۔وکٹ کے بعد عماد کے ایک ہاتھ ماتھے پر رکھ کر جشن مناتے ہوئے ڈانس کرنا شروع کیا جو شائقین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور شائقین نہیں ان پر تنقید کی۔ایک صارف نے لکھا کہ ’جیسے انہوں نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلی ہو۔‘واضح رہے کہ شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ناقابل شکست ہے اور چار میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے