جینیفر ونگٹ کی دیسی ویڈنگ کی تصاویر و ویڈیوز کی دھوم مچ گئی

گوا میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی اندرونی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ دیسی ویڈنگ کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔اداکارہ کی گوا میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی اندرونی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ویڈیوز میں جینیفر وِنگٹ اپنے دوستوں کے ساتھ بھرپور انداز میں جشن مناتی اور بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ایک ویڈیو میں وہ ولیم کو ڈانس کے دوران دیسی انداز میں ٹھمکے لگانا سکھاتی نظر آتی ہیں، جس کے بعد دونوں ایک ساتھ رقص کرتے ہیں۔