اسلام آباد(آن لائن)28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں جدیدیت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب کھل گیا۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ اب نہ صرف جدت کی علامت بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کیلئے بھی عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 22 سے 24 ستمبر کوکراچی میں منعقد ہوگانمائش کا انعقاد ایس آئی ایف سی ، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹ وے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہینمائش میں 800 سے زائد بوتھ، 3 ہزار 500 عالمی برانڈز اور 75 ہزار سے زائد تجارتی شرکا شرکت کریں گی350سے زائد عالمی مندوبین ، سرمایہ کار اور 850 سے زائد حکومتی رہنما بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے تین روزہ ایونٹ میں سرمایہ کاری رابطوں، کاروباری ملاقاتوں، اے آئی، سائبر سیکیورٹی اور اسٹارٹ اپس پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔