گوردھن اسرانی کا انتقال، اکشے کمار کا اظہار غم

گوردھن اسرانی کا انتقال، اکشے کمار کا اظہار غم

ویب ڈیسک کے مطابق، بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار نے سینئر اداکار گوردھن اسرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اکشے کمار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اسرانی جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت غمزدہ ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک عظیم فنکار کھو دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ صرف ایک ہفتہ قبل وہ فلم "حیوان" کے سیٹ پر اسرانی سے ملے تھے، جہاں انہوں نے محبت سے گلے لگایا۔ اکشے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرانی کے ساتھ کام کیا، جن میں ہیرابھی، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم، بھوت بنگلہ اور حیوان جیسی فلمیں شامل ہیں، اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔اکشے نے مزید کہا کہ اسرانی ایک نیک دل اور بے مثال مزاحیہ حس رکھنے والے فنکار تھے۔ اسرانی کے منیجر بابو بھائی تھیبا کے مطابق، اداکار کا انتقال ممبئی کے علاقے جوہو کے نیدھی اسپتال میں ہوا، اور ان کی آخری رسومات سانتا کروز کے کریماٹوریم میں ادا کی گئیں، جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

بابو بھائی تھیبا کے مطابق، اسرانی کے خاندان میں بیوہ منجو اسرانی، بہن اور بھانجا شامل ہیں کیونکہ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔یاد رہے کہ اسرانی نے پانچ دہائیوں پر محیط کیریئر میں بھارتی سنیما کو کئی یادگار کردار دیے اور اپنی مزاحیہ اور جذباتی اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔ ان کے مزاحیہ کردار اور ڈائیلاگز آج بھی مداحوں میں مقبول ہیں، جو سن کر ہنسی نہ روک سکیں۔