پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کومیڈیکل سہولت فراہم کرنے کی پیشکش

 کراچی(آئی این پی )  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور میڈیکل سہولتوں کے معاملات پر غور کیا گیا۔ذرائع  کے مطابق  اجلاس کے دوران میڈیکل سہولتوں کے معاملے پر ہولڈنگ کمپنی اور ریٹائرڈ ملازمین کے درمیان کوئی اتفاق نہ ہو سکا۔ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کو اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ذریعے میڈیکل سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ، تاہم ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں نے انشورنس کمپنی سے تحریری پیشکش طلب کر لی۔ذرائع نے کہا کہ میڈیکل سروسز پر ڈیڈلاک برقرار رہنے کے باعث قومی ایئرلائن کی نجکاری کی بولی 30 اکتوبر سے بڑھا کر 17 نومبر تک موخر کر دی گئی ہے