پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی، نظر اندازی, سخت قانون تیار

 ڈیسیٹیٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن بل  پنجاب اسمبلی سے منظور کیا جائے گا
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت  کا بے سہارا اور خصوصی بچوں کیلئے اہم اقدام ، بچوں کے ساتھ زیادتی، نظر اندازی اور استحصال کے کیسز پر سخت قانون سازی کر لی گئی  ۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے پنجاب ڈیسیٹیٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن (ترمیمی)  بل 2025 منظور کر لیا، ترمیمی بل کا مقصد بچوں کے تحفظ کیلئے   قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانا ہے۔بل کے متن کے مطابق بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف سزاں اور نفاذ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، ترمیمی بل میں انفورسمنٹ اور پینلٹیز کے نظام کو مزید شفاف اور موثر بنایا گیا ہے