جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باومابنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

ایڈن مارکرم قیادت کرینگے ،جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو دائیں پنڈلی میں کھنچائو کی شکایت ہوئی تھی
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما دائیں پنڈلی میں کھنچائو کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹیمبا باوما کو جوہانسبرگ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران دائیں پنڈلی میں کھنچا ئوکی شکایت ہوئی تھی، جس کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسرا ٹیسٹ سپر اسپورٹ پارک سنچورین میں کھیلا جائے گا، جس میں ایڈن مارکرم جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹیمبا باوما کی جگہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے متبادل کھلاڑی کی ضرورت ہوگی۔ ٹیم میں موجود ریزرو بیٹر ٹونی ڈی زورزی کو باوما کی جگہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔