شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)تحصیل شرقپور شریف کے علاقہ اڈا ڈھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کردیا اور اس سے 60 ہزار روپے نقدی، دو گائے اور دو بھینسیں چھین کر فرار ہوگئے۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو تحویل میں لے لیا۔