جی ٹی روڈپرسپیڈبریکر نہ ہونے سے حادثات معمول

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)گگومنڈی کی حدودمیں جی ٹی روڈپرسپیڈبریکر نہ ہونے سیحادثات معمول بن گئے، شہریوں حاجی شاہین،رانانصیراحمد،ندیم گجر، سہیل اصغر،میاں تیمورحیدر،میاں عبد آ،میربالاج ودیگرنے بتایاکہ شہری حدود لاہورملتان روڈ پرسپیڈبریکر نہ ہونے کیوجہ سے حادثات کاہونامعمول بن گیاہے۔ گگومنڈی کے زیادہ ترتعلیمی ادارے جی ٹی روڈ کے ساتھ ہیں جس سے سکول کے طلباء￿  کوبھی تیزرفتارٹریفک کی وجہ سے شدیددشواری کاسامنا ہے۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنربوریوالاسے مطالبہ کیاہے کہ گگومنڈی کی شہری حدودمیں سڑک پر فوری سپیڈبریکربنوائے جائیں۔