قصور(خصوصی رپورٹ)تیزوغفلت سے ڈرائیونگ کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ اے ایس آئی /پی ایچ پی ریاض الحسن نے صدر پھول نگر میں مقدمات درج کروائے کہ چنیوٹ ٹیکسٹائل دینا ناتھ کے رہائشی ملزموں شاہزیب اور اولکھ موڑکے رہائشی اسد علی نے تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی سے گاڑیاں چلا کر ارتکاب جرم کیا ہے۔جس پر پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔