لاہور(کرائم رپورٹر ) سوشل میڈیا پر اداروں اور سیاسی شخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں لگانے پرایف آئی اے سائبر کرائم نے سات افراد کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے۔ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے۔ شہباز گل،عادل راجہ، وقار ملک، احمد نورانی اور شفیق الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا دوسرا مقدمہ تحسین الرحمن کے خلاف درج کیا گیا،تحسین الرحمن رسول پور جٹاں کا رہائشی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے تفتیش کا آغاز کردیا۔