کسٹمز کے گوداموں سے دودھ چوری میں ملوث مرکزی ملزم سپرنٹنڈنٹ فرار
اصل بیگ مالک کو واپس کر کے جعلی رکھ دیئے گئے جسکی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے
لاہور (کرائم رپورٹر )کسٹمز کے گوداموں سے کروڑوں مالیت کا خشک دودھ چوری کرنے پردو کسٹمز انسپکٹر اور سپاہی کو گرفتارکر لیا گیا۔ مرکزی ملزم سپرنٹنڈنٹ کسٹمز فرار ،کسٹمز انویسٹی گیشن سیل نیاسکی ضمانت قبل از گرفتاری کینسل کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سعید وٹو کے مطابق انسپکٹرفیصل ڈھلوں خاتون انسپکٹر ردا حسن سپاہی وقاص اور طلحہ چوری میں ملوث پائے گئے،کیس کا مرکزی ملزم اصغر بریوال سپرنٹنڈنٹ کسٹمز کٹار بند گودام سے خشک دودھ کے بیگ تبدیل کرانے میں ملوث پایا گیا جس پر اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اصغربریوال ا س سے قبل بھی چوری میں ملوث ہونے پر مفرور ہیجس پر ہماری ٹیم اسکی ضمانت قبل از گرفتاری کینسل کرانے کی کو شش کر رہی ہے۔ گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر خشک دودھ کے1600 بیگ برآمد کرلیے گئے جبکہ کسٹمز ٹیم نے 7ہزار 300خشک بیگ 28اور 29اپریل کی درمیانی شب برآمد کیے۔ ملزموں نے گوداموں سے دودھ کے اصل بیگ مالک کو واپس کر دئیے اور انکی جگہ جانوروں کا چوکر پلاسٹک آف پیرس اور لکڑی کا برادا بھرے بیگ کسٹمز گودام میں رکھوا دئیے۔ خاتون انسپکٹر ردا حسن ،انسپکٹرفیصل ڈھلوں اور سپاہی طلحہ گرفتار کر لئے گئے جوکسٹمز انویسٹی گیشن سیل کے پاس ہیں ،شیخوپورہ کے رہائشی آصف منظور کے گودام سے مال پکڑا گیا جسکی ڈیوٹی 10کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ ایف آئی آر میں اسکا نام بھی شامل ہے جسکی گرفتاری کیلئیچھاپے مارے جا رہے ہیں۔