لاہور کے 6اورفیصل آباد کے 3کالجز میں پرنسپل تعینات

 وحدت کالونی کالج میں عظمیٰ خانم ، سمن آباد کالج میں پروفیسر عارفہ سربراہ ہونگی 
پیپلز کالونی کالج میں پروفیسر کنیز فاطمہ ، سمندری روڈ کالج میں حافظ امجد کو لگا دیا گیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور کے 6اورفیصل آباد کے 3کالجز میں پرنسپل تعینات کر دئیے ،نوٹیفکیشنز جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور کے گورنمنٹ کالج فار ویمن وحدت کالونی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر عظمیٰ خانم ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بند روڈ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ناہید اختر ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن سمن آباد میں پروفیسر عارفہ زرین ،گورنمنٹ جناح گریجوایٹ کالج فار ویمن مزنگ میں پروفیسر نازیہ خورشیدکو پرنسپل تعینات کر دیا ہے۔اسی طرح چیف انسٹرکٹر محمد اکبر علی کوگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ٹاؤن شپ ،ایسوسی ایٹ پروفیسر سخاوت علی کوگورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس وحدت روڈمیں پرنسپل تعینات کر دیا ہے۔ دوسری طرف فیصل آباد کے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن پیپلز کالونی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کنیز فاطمہ ،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سمندری روڈ فیصل آبادمیں پروفیسر حافظ امجد حسین اورگورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس فیصل آباد میں پروفیسر حضور احمد شاد کو پرنسپل تعینات کردیا ہے۔