28 نکات پر مشتمل روڈ میپ میں یوکرین میں امن اور سکیورٹی گارنٹی شامل ہے:امریکی میڈیا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق روس اوریوکرین کی جنگ کے خاتمے کے 28 نکات پر مشتمل روڈ میپ میں یوکرین میں امن اور سکیورٹی گارنٹی شامل ہے جب کہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس اوریوکرین سے تعلقات کے معاملات بھی شامل ہیں۔