کراچی (آئی این پی )کراچی میں ڈینگی کیسز کی صورت حال انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کر لی، صرف جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں 70 سے 80 مریض ڈینگی پازیٹو آئے۔تفصیل کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی دیکھی گئی ہے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایمرجنسی میں آنے والے 300 مریضوں میں سے 70 سے 80 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔