(34 مرتبہ ای چالان) موٹرسائیکل سوار کو 0 6 سے زائدجرمانہ

26خلاف ورزیوں پر 50ہزار 200،29خلاف ورزیوںپر41ہزار آٹھ سوکے جرمانے کیے گئے
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ایک موٹرسائیکل سوار کو 34 مرتبہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر 60,800 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔لاہور کی مغلپورہ ٹیم نے ای چالان کے ذریعے متعدد موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، جنہوں نے بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔اسی طرح، 26 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک اور موٹرسائیکل سوار پر 50,200 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اورموٹرسائیکل تھانے بند کر دی گئی جبکہ 29 مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے ایک اور سوار کو 41,800 روپے کا جرمانہ اور 19 مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے کو 38,000 روپے جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کر دی گئی۔