سکول وکالج کے باہرریڑھی ،ٹھیلا لگانا بند

 ٹریفک کی روانی کے لیے جامع ٹریفک پلان مرتب،200سے زائد پٹرولنگ افسرتعینات  
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام سکول اور کالجز 13 دن بعد دوبارہ کھل گئے،سکولوں اور کالجز کے باہر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا گیاٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر لاہور میں سکولوں اور کالجز کے باہر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔ اس پلان کے تحت 200 سے زائد اضافی پٹرولنگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں جو اہم شاہراہوں اور سکولوں کے باہر ٹریفک کی نگرانی کریں گے۔ڈی ایس پیز سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں خود فیلڈ میں موجود رہیں گے تاکہ ٹریفک کی صورت حال کو بہتر بنایا جا سکے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نیاس حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور دیگر مصروف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، اقبال روڈ، وحدت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ اور کینال روڈ پر بھی اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے سکول و کالج انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن میں پارکنگ کی اجازت ہوگی، اور ڈبل پارکنگ کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح، سکول و کالجز کے باہر ریڑھی و ٹھیلے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔