اسپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) بل 2026ء کو منظوری دے دی گئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یہ بل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظور کیا ہے۔اس سے قبل، رواں سال کے آغاز میں حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026ء کو واپس لے لیا تھا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 89/2 کے تحت یہ ایڈوائس دی تھی کہ آرڈیننس کو واپس لیا جائے۔اس ترمیمی بل کے ذریعے اسپیشل اقتصادی زونز کے قوانین میں ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔