انٹرنیشنل ڈرگ ڈیلر رانا ناصر کیساتھ کام کرتی ہے،ڈرگ سمگلنگ میں بڑے نام ملوث ہیں
نیٹ ورک میں اس کے 2بھائی اور خواتین بھی شامل ہیں:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کراچی پولیس چیف آزادخان نے انمول عرف پنکی کیس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پولیس اور حساس ادارے طویل عرصہ سے اس کیس پر کام کررہے تھے، ملزمہ پنکی 18سال سے ڈرگ سپلائی کررہی ہے،انمول انٹرنیشنل ڈرگ ڈیلر رانا ناصر کیساتھ کام کرتی ہے۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ انمول آن لائن نیٹ ورک کے ذریعے کام کرتی ہے،ملزمہ انمول کراچی کی رہائشی ہے، لاہور میں ڈرگ سمگلر سے شادی کی،ملزمہ پنکی رائیڈر کے ذریعے منشیات سپلائی کرتی تھی،ملزمہ 2018سے کراچی میں بھی منشیات سپلائی کررہی تھی،نیٹ ورک میں اس کے 2بھائی اور خواتین بھی شامل ہیں،لاہور کے بڑے نام بھی انمول کے ساتھ ڈرگ سمگلنگ میں ملوث ہیں،ریمانڈ نہ لینے پر متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو معطل کیا گیاانمول پنکی کے موبائل سے بڑے ڈیلرز کے شواہد بھی مل گئے ہیں ، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے منشیات ڈیلر پنکی سے رابطے میں تھے۔