24گھنٹوں میں238وارداتیں

27موٹرسائیکلیں ،2گاڑیاں، 6 مویشی چوری،مختلف تھانوں میں168وارداتیں 
لاہور(کرائم رپورٹر) شدید گرمی کے بعد ڈاکو ،چور بھی لاہور میں شہریوں پر قہر ڈھانے لگے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم کی 238وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 6گھروں سے لاکھوں مالیت کے زیورات، نقدی ودیگر سامان لے اڑے ،ڈاکوئوں نے مختلف مقامات پر10افراد سے لاکھوں روپے4 افراد سے موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھین لیے ، سڑکوں پر جھپٹا مار کارروائیوں میں ڈاکو15 افراد سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ 24گھنٹے کے دوران شہر سے 27موٹرسائیکلیں ،2گاڑیاں، 6 مویشی چوری ہو گئے،مختلف تھانوں میں متفرق چوری کی168وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ستوکتلہ میں متین سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,شادباغ میں ممتاز سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,لاری اڈا میں ہشام سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون,شاہدرہ ٹاون میں طارق سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،ہڈیارہ میں نثار سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جوہر ٹاون اور نوانکوٹ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال اچھرہ اور ڈیفنس سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔