نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)لیسکو نارنگ کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، شہر اور گردونواح میں درجنوں بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر لاکھوں روپے کے جرمانے کیے گئے اسسٹنٹ منیجر سب ڈویثرن نارنگ سائوتھ احمرخاں شیروانی اور نارتھ انجینئرضیاء محمود نے سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ شہر اور نواحی علاقوں حمیدپور مست چک رتہ گجراں ڈالہ واہگہ جنڈیالہ سمیت مختلف دیہات اور نارنگ شہر میں آپریشن کرتے ہوئے 40سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑکر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے لاکھوں روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔