اسلام آباد (آئی این پی )افغانستان سے درآمد پر الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع کردی،وزارت تجارت نے مدت14 جون تک بڑھانے کا مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے کے مطابق پاکستان اورافغانستان میں باہمی تجارت کو مشکل صورتحال سے بچانے کیلئے الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع دی گئی ہے،افغانستان سے بینکنگ چینل استوار ہونے تک درآمدات کو ای آئی ایف سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔افغانستان سے درآمدات روپے میں سیٹل کرنے کی آخری تاریخ 15مئی تھی۔