لاہور(آئی این پی ) سیشن عدالت نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے کے کیس میں تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ سیشن عدالت میں اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا، جس میں پی ٹی آئی کارکن کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔