جے ایس بینک نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’زندگی‘ پر ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ہے، جو تجارت پیشہ افراد کے لیے رئیل ٹائم آڈیو الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ لین دین کو زیادہ آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔
کیو آر ساؤنڈ باکس کا مقصد تجارت پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ سسٹم ادائیگی کی فوری تصدیق فراہم کرتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا الجھن سے بچا جا سکے۔ اب تاجر حضرات ایک بٹن دبانے پر تازہ ترین ادائیگی کی حیثیت فوراً چیک کرسکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشنز کا انتظام آسان اور شفاف ہو جاتا ہے۔زندگی ایپ کے ساتھ کیو آر ساؤنڈ باکس کا ہم آہنگ انضمام کاروباری افراد کو ہموار ادائیگی کے تجربے فراہم کرتا ہے، جس سے ان کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور سروسز کی فراہمی میں سہولت آتی ہے۔زندگی کے چیف پروڈکٹ آفیسر فیصل خالد نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے منظرنامے کو بہتر بنانے کے ہمارے مشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس کے ذریعے، کاروباروں کو ڈیجیٹل ادائیگیاں منظم کرنے کا ایک آسان، محفوظ اور مؤثر طریقہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل مالی شمولیت کے وژن کے مطابق، زندگی کا QR ساؤنڈ باکس کاروباروں کو محفوظ اور قابل اعتماد لین دین کا حل فراہم کر رہا ہے۔ جیسے جیسے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیاں بڑھ رہی ہیں، ’زندگی‘ مالی خودمختاری کو فروغ دینے اور ہموار لین دین کے تجربات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔