لاشیں بر آمد

پاکپتن،بوریوالا (خصوصی رپورٹ)مختلف مقامات سے2افرادکی لاشیں بر آمدہوئی ہیں،محلہ محمد نگر سے ایک نشئی نوجوان کی لاش ملی ہے، جس کا علم تعفن پھیلنے سے ہوا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے لیے لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی ، متوفی کی شناخت محمود کے نام سے ہوئی جو نشہ کا عادی بتایا جاتا ہے۔علاوہ ازیں بوریوالاکے علاقہ لاٹ بھٹیاں کیقریب نہرسینامعلوم شخص کی لاش ملنے پرریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کر دیا، متوفی کی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ،تھانہ ماڈل ٹا ئون پولیس مصروف تفتیش ہے۔