ویب ڈیسک: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے آکسفورڈ سنٹر آف اسلامک اسٹڈیز میں افطار کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں برطانیہ کی ڈپٹی پرائم منسٹر انجیلا رینر سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے بعد، ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے سوشل میڈیا پر اس بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انجیلا رینر کے ساتھ ان کی گفتگو بہت شاندار رہی۔ ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ انجیلا رینر پاکستان کی ایک بڑی دوست ہیں اور وہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات کی حمایت کرتی ہیں۔ انجیلا رینر نے اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔