برطانیہ کے معروف بزنس مین و سیاستدان امتیاز احمد کو ورکر پارٹی کا ڈپٹی لیڈر منتخب کرنے پر ان کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ورکر پارٹی کے سربراہ جارج گیلوے نے انہیں یہ اعزاز دیا ہے۔ امتیاز احمد نے اس عہدے کو ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے والدین، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے جارج گیلوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیلوے نے انہیں عوام کی خدمت کی ذمے داری سونپی ہے اور وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ امتیاز احمد نے کہا کہ ورکر پارٹی تیزی سے عوام میں مقبول ہو رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پارٹی حیران کن نتائج دے گی۔امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ جارج گیلوے ایک عظیم انسان دوست سیاستدان ہیں اور ان کی قیادت میں پارٹی کامیابی کی راہوں پر گامزن ہے۔ انہوں نے برطانوی عوام سے اپیل کی کہ وہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو چھوڑ کر ورکر پارٹی میں شمولیت اختیار کریں، جو ان کے لیے مایوس کن نہیں ہوگی۔اس کامیابی پر امتیاز احمد کو پاکستان اور برطانیہ سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔