70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی: فیصل کریم کنڈی

خیربختوانخوا سیکورٹی خطرات کیخلاف فرنٹ لائن ہے،افغانستان میں عدم استحکام باعث تشویش ہے
خیبرپختونخوا نے امن کے لئے اہم پیشرفت کی لیکن کئی چیلنجز باقی ہیں:گورنر کا سیمینار سے خطاب
 پشاور (آئی این پی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی،خیربختوانخوا سیکورٹی خطرات کیخلاف فرنٹ لائن ہے۔اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹدیزمیں  علاقائی و صوبائی سیکورٹی چیلنجز میں توازن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا  نے کہا کہ خیبرپختونخوا سیکورٹی خطرات کے خلاف فرنٹ لائن ہے۔ افغانستان میں عدم استحکام ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔ خیبرپختونخوا نے امن کے لے اہم پیشرفت کی لیکن کئی چیلنجز باقی ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ  انتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے دہشتگردی کے خلاف میدان جنگ بنے ہوئے ہیں۔ جب بھی کوئی سپر پاور یہاں سے جاتی ہے اپنے پیچھے مسائل چھوڑ کر جاتی ہے۔ افغانستان میں 8 ارب ڈالر کا اسلحہ دہشتگردوں کو دستیاب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہم طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک میں آباد ہوں