اسلام آباد(آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت خزانہ کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے تین ماہ اور چھ ماہ بعد کی پیش گوئی کی تجویز دی گئی‘جس پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا کہ یہ ایک اچھی تجویز ہے اور اس پر کام کیا جائے گا۔