ڈانٹ کابدلہ نومولود پرتشدد ،صائمہ گرفتار

شمالی چھائونی میںگھریلو ملازمہ بچے کو بیڈ پر رکھ کر تشدد کرتی رہی اور چوری کرکے فرار ہو گئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی میں مالکان کی جانب سے ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے نومولود پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق تین ماہ کے بچے پر تشدد اور گھر سے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کو گرفتار کرلیا گیا،نومولود بچے پر تشدد کرنے کی فوٹیج گذشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو جھولے سے اٹھا کر بیڈ پر پٹخ رہی تھی، گھریلو ملازمہ بچے کو بیڈ پر رکھ کر تشدد کرتی رہی اور بعد ازاں گھر میں چوری کرکے فرار ہو گئی تھی۔پولیس نے مدعی مطلوب کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا اور بالآخر خاتون کو گرفتار کرلیا۔