5ماہ 80سائیکل،465 مویشی چوری

مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر 162 مقدمات ،سول لائنز ڈویڑن میں 10 مقدمات درج 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں مویشی چور گروہ متحرک ہو گیارواں سال 5 ماہ کے دوران پولیس نے سائیکل چوری کے 80 جبکہ مویشی چوری کرنے کے 465 مقدمات درج کر لئے۔ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر 162 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ کینٹ میں 132، ماڈل ٹاؤن میں مویشی چوری کی 82 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔اسی طرح اقبال ٹاؤن میں 48، سٹی میں مویشی چوری کے 31 مقدمات درج ہوئے اور سول لائنز ڈویڑن میں 5 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔