سسرالیوں نیدوسری اولادنہ ہونے خاتون کو زہردیکرمارڈالا

حراکی 7سال قبل شیخوپورہ کے صادق سے شادی ہوئی ، بیٹے کے بعداولاد نہ ہوئی
شوہر نے بہن اوردیگر رشتہ داروں کیساتھ مل کر زہردیدیا:بھائی ،مقدمہ درج 
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ میں دوبارہ بچہ پیدا نہ کرپانے پر سسرالیوں نے بہوکو زہردے کر قتل کردیا۔ایف آئی آر کے مطابق حرا بی بی کی شادی 7سال قبل محمد صادق سے ہوئی اوروہ ایک بیٹے کی ماں ہے جس کے بعد اسے کوئی اولاد نہ ہوئی ،شوہر محمدصادق اسکی بہن صدف،غلام مصطفی،حسن مصطفی وغیرہ محمد صادق کی دوسری شادی کرنے پر بضد تھے،چند یوم قبل ملزم ہمشیرہ حرا کو کامونکی سے شہر شیخوپورہ کے محلہ دوسہرہ گراؤنڈ اپنے گھر لے آئے اور وقوعہ کے روزگھر والوں کو اطلاع دی گئی کہ لڑکی فوت ہوگئی ہے۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی علی حسن کی درخواست پرنامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔