لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کا پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سی سی ڈی راولپنڈی نے اغواء برائے تاوان کے ملزم کوگرفتار کر لیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزم محمد شاہد نے دیگر ساتھیوں سے ملکر غیر ملکی شہری کو اغواء کرکے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھاملزم تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی پرتشدد کی ویڈیو بنا کر ورثاء کو سینڈ کرتا تھا سفاک ملزم ڈکیتی نقب زنی سمیت درجنوں سنگین جرائم میں مطلوب تھادیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں عوام کے جان ومال کیتحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی