انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف پنجاب بھر میں کاروائیاں جاری ہے سی سی ڈی شیخوپورہ نے رحیم یار خان کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال تھانہ اے ڈویڑن شیخوپورہ کی حدود میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاملزمان گزشتہ سال قتل کی واردات کے فور آ بعد روپوش ہو گئے تھے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیے انجمن تاجران شیخوپورہ نے متعدد بار احتجاج بھی کیاتھاملزمان کی گرفتاری پنجاب پولیس کے لئے بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاتاجر برادری نے ملزمان کی گرفتاری پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اورسی سی ڈی کا شکریہ ادا کیاجرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔