ڈاکے چوریاں ، شہری خوفزدہ

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مصطفی آباد میں عامر سے1 لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون۔مغل پورہ میں خلیل سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,برکی میں ستار سے 1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون, ٹاون شپ میں زاہد سے1 لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون, نصیر اباد میں الیاس سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شیراکوٹ اور بھاٹی گیٹ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ ساندہ اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔